قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ ..
تازہ ترین : 1

قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے خلاف درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر

قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ شہباز شریف اور رانا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جنوری۔2018ء) قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کے دوران شہریوں پر پنجاب پولیس نے گولیاں برسادیں جس کے باعث دو بے گناہ مظاہرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ قصور میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ایما پر فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ عدالت شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ سات سالہ ننھی اور معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف قصور کے رہائشیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے دوران پنجاب پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسادی تھیں جس کے باعث دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 11:21:04
Filed a case in Sessions Court to register case against Shahbaz Sharif and Rana Sanaullah

The case was filed against the Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif and provincial minister Rana Sanaullah, who was lodged in Sessions court in Kasur. The case was filed against Saini Zainab, a 7-year-old protest against abducted and extortionist murderer in Kasaur. During the Punjab police crackdown on citizens, causing two innocent demonstrators to wash their hands

Related : Firing, Shahbaz Sharif, Police

متعلقہ عنوان :