ماروی میمن کی اسحاق ڈار سے لندن میں خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 11:20

ماروی میمن کی اسحاق ڈار  سے لندن میں خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ لندن میں ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وہ جمعہ کو لندن پہنچیں اور لندن سے یورپ کے دوسرے ملک میں چلی گئیں۔ ماروی میمن نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر اوران کی بیگم کے ساتھ پھر سیر بھی کی جس کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات یہ ہیں کہ ان کی اسحاق ڈار سے چار پانچ خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اور ایک جعفری نامی ڈرائیور اسحاق ڈار کو لیے لیے پھرتا ہے ۔ اب اسحاق ڈار کی عیادت کا بہانہ کر کے ان کی ایک اور وزیر لندن جا رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی جسمانی صحت خراب نہیں ہے بلکہ ان کی سیاسی صحت خراب ہو گئی ہے۔چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :