زنیب کی موت کی وجہ کیا نکلی،پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

جمعہ 12 جنوری 2018 11:18

زنیب کی موت کی وجہ کیا نکلی،پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2017ء): پنجاب کے علاقے قصور میں 7سالہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ،رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کا بری طرح سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میں ہسپتال کے ایم ایل او نے بتایا کہ زینب کی موت گلا دبانے سے ہوئی اس کے بعد جسم کے نازک حصوں پر بھی نشانات تھے اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں کہ زینب کے بری طرح سے زیادتی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

زینب کی زبان بھی بری طرح متاثر تھی اور زینب کی زبان اس کے دانتوں کے نیچے دبی ہوئی تھی جبکہ زینب کے گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہے ۔ایم ایل او نے مزید بتایا کہ منگل سے پہلے زینب کی موت 2سے 3دن پہلے ہو چکی تھی ۔زینب 4جنوری کوگھر سے لاپتہ ہوئی اس سے شبہ ہو رہا ہے کہ اغواکاروں نے 2سے3روز تک زینب کو اپنے پاس رکھا ۔ایم ایل او نے بتایا کہ زینب کے جسم سے مزید شواہد بھی ملے ہیں جن کو لاہور بھیجوا دیا گیا ہے اور ان کی رپورٹ 3دن بعد متوقع کی جا رہی ہے ۔ایم ایل او نے بتایا کہ یہ 7ماہ کا یہ چوتھا واقع ہے ۔