قصور واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا
تازہ ترین : 1

قصور واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

قصور واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء): قصور واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ اب آر پی او ملتان محمد ادریس ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش پر زینب کے والد نے اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی جے آئی ٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں، جب تک جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل نہیں کیا جاتا ہم جے آئی ٹی کو قبول نہیں کریں گے۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 10:59:53
JIT chief, who investigated Kasuri incident, was replaced

: JIT chief, who investigated Kasuri incident, was replaced. According to details, sources said that JIT, head of the JIT, who will investigate the case of killing Zain Zainab in abusive case, will now be RTP Multan Muhammad Idris. Remember that Zainab's father had objected to Jubilee chief, Additional Director Ayubarak Godboob.