بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقیں یکم مارچ سے شروع ہوں گی

جمعہ 12 جنوری 2018 10:51

بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقیں یکم مارچ سے شروع ہوں گی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بھارتی بحریہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کی تیاری کر رہی ہے جس میں بھارت پہلی مرتبہ خطے کے 23 ملکوں کی میزبانی کرے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ بحری مشقوں میں دیگر ملکوں کے 30 بحری جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ مجموعی طور پر ان مشقوں میں 70 بحری جہاز شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی نیوی کی مشرقی کمان کا ایک بڑا حصہ ان مشقوں میں شریک ہوگا، بحری مشقوں کا آغاز یکم مارچ کو ہوگا اور یہ 5 روز تک جاری رہیں گی۔ بھارتی میزبانی میں ہونے والی مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، تنزانیہ، نیوزی لینڈ، فلپائن، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، میانمار، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، موریشس، ویت نام، برونائی، کینیا، موزمبیق ، متحدہ عرب امارات، یمن اور اومان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :