امریکا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کے لئے سرگرم

جمعہ 12 جنوری 2018 10:51

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بھارت میں امریکاکے سفیر کینتھ جسٹر نے کہا ہے کہ امریکا نیوکلیر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں بھارت امریکا تعلقات پر اپنی پہلی پالیسی تقریر کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے کاغذات سفارت بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو پیش کئے تھے تو انہوں نے مجھے بھارت کا دوست قرار دیا تھا، ایسا بہت سے لوگ کہتے ہیں اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے بھارت امریکا سٹریٹجک تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سٹریٹجک رشتے دیرپا ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ سال جنگی طیاروں، جدید ترین ہیلی کاپٹروں اور انٹیلی جنس تبادلے کے سلسلے میں بعض سودوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکا کے مابین دفاعی تجارت 15 ارب ڈالر ہے اور ہم اسے جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :