کراچی ،پولیس اہلکاروں کی دفتر جانے والی وین پر نا معلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ

جمعہ 12 جنوری 2018 10:41

کراچی ،پولیس اہلکاروں کی دفتر جانے والی وین پر نا معلوم شخص کی اندھا ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2017ء):کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں کی دفتر جانے والی وین پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جان بحق ہو گیا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق اہلکار کی شناخت شاکر احمد کے نام سے ہوئی جس کے سر میں گولی ماری گئی۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار شاکر احمد گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا جسے راستے میں نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔