مولانا شفیق الرحمن کی وفات سے جمعیت علماء اسلام ہزارہ ڈویژن عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے، مولانا ہدایت الله شاہ

جمعہ 12 جنوری 2018 10:41

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت الله شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے روح رواں شیخ التفسیر حضرت مولانا شفیق الرحمن کی وفات سے جمعیت علماء اسلام ہزارہ ڈویژن ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ہے، ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا وہ صدیوں پورا ہوتا نظر نہیں آتا، جمعیت علماء اسلام ہزار ہ ڈویژن یتیم ہو چکی ہے، مولانا شفیق الرحمن، مفتی محمود کے قریبی ساتھی اور شیخ القرآن مولانا غلام الله خان کے خصوصی شاگرد تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا شفیق الرحمن نے اسلامی تحریکات میں نمایاں کردار ادا کیا ، مرحوم نے تحریک ختم نبوت کی تحریک میں مولانا غلام غوث ہزاروی کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جمعیت علماء اسلام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اولاد اور جانشین ان کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے، صف اول میں اپنا کردار ادا کریں گے ، بالخصوص ان کے جانشین مولانا انس قریشی پر علماء نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کے سر پر پگڑی باندھی ہے، وہ قابل فخر ہے اور وہ اپنے والد کے مشن کو آگے لیکر بڑھیں گے، ہم پورے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :