تعلیم کا مقصد نوکری کی بجائے طلبہ کو زندگیوں میں آنے والی پیچیدگیوں کیلئے تیار کرنا ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد
جمعہ 12 جنوری 2018 10:40
(جاری ہے)
اورینٹیشن ویک کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک کے زیراہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے ہاں ناکافی اور غیر مناسب تعلیم نے ہمیں علم و شعور کی کمی، صلاحیتوں اور خود اعتمادی کا فقدان جیسے مسائل سے دوچار کر دیا ہے، اپنے مضمون کو جب تک ہم خود نہیںسمجھتے اور اسے سکھانے کے قابل نہیں ہو جاتے تب تک ہم کسی بھی صورت اچھے طالب علم پیدا نہیں کر سکتے اس کے لئے سب سے زیادہ ہے کہ ہم علم کو سکھانے کے طریقہ کار کو بہتر طریقہ کے ساتھ سمجھیں۔
وائس چانسلر نے کہا کہ ہماری قوم نتائج کی توقع سو فیصد کر رہی ہے لیکن ہم سو میں سے صرف پانچ فیصد نتائج دے رہے ہیں کیونکہ ہم نے تعلیم کو صرف لیکچر تک محدود کیا ہوا ہے جبکہ اس کے لئے باقی لوازمات جن میں تحقیق، گروپ ڈسکشن، مشقیں و دیگر کو یکسر نظر انداز کیا ہوا اور لیکچر صرف پانچ فیصد نتائج دے سکتا ہے اور اس سارے عمل کے دوران جو اچھے طلبہ آگے آتے ہیں اور ایسا صرف اور صرف ان کی اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔ ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ ہمیں اصلاحات کی طرف جانا ہے، ہمیں پڑھائی کے حوالہ سے بہترین ماحول فراہم کرنا ہو گا، اساتذہ کو لیکچر کے حوالہ سے تمام لوازمات بھی مہیا کرنے ہوں گے جس کے بہتر نتائج حاصل ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کی طرف سے اورینٹیشن ویک کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے، اس ویک کے دوران ہم اساتذہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ انہیں ان ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہونے کے لئے دور جدید کے تقاضوں سے بھی روشناس کرائیں گے، آج چین، یورپ اور امریکا کامیاب ہیں تو صرف اور صرف تعلیم کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے عظیم منصوبہ میں دیکھیں تو ہماری قوم کے نوجوان صرف لیبر کے طور پر کام کر رہے ہیں، اگر ہم تعلیمی میدان میں ان ممالک کے ہم پلہ یا ہم ان سے آگے ہوتے تو ہم سی پیک کے منصوبہ پر مزدوری نہیں بلکہ ہم اس پر راج کر رہے ہوتے لیکن چائنیز آ کر ہمیں ہدایات نہیں دے رہے ہوتے، ہمیں آج سوچنا ہو گا اور قوم کیلئے لیڈر شپ تیار کرنا ہو گی، اس کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.