ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے ریڈ زون گرلاٹ بالاکوٹ کی 11 رکنی کمیٹی کی ملاقات
تازہ ترین : 1

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے ریڈ زون گرلاٹ بالاکوٹ کی 11 رکنی کمیٹی کی ملاقات

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) ریڈ زون گرلاٹ بالاکوٹ کی 11 رکنی کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ متاثرین زلزلہ ریڈ زون کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،10 سال متاثرین ریڈ زون نے انتظار کیا، مزید 10 دن انتظار کریں۔ متاثرین ریڈ زون جو چاہ رہے ہیں وہی ہونے جا رہا ہے۔

کمیٹی اراکین میں تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم شاہ، سٹی نائب ناظم حیدر علی خان، سیٹھ مطیع الله، میاں محمد اشرف ناظم وی سی گرلاٹ، ریاض مغل ناظم وی سی نڑاہ، نور حسین، وارث خان، صفدر حسین، محمد شبیر، اکرام مغل، تیمور فدا اعوان شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ایاز خان نے کہا کہ جلد الاٹمنٹ شروع کریں گے، تھوڑے بہت مسائل درپیش ہیں جن کا حل نکال کر الاٹمنٹ کر دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 10:40:28

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Meeting with 11 member committee of Red Zone Grant Balakot from Deputy Commissioner Mansa

11-member committee of Red Zone Grant Balakot, met Deputy Commissioner Mansura. Deputy Commissioner, speaking to the committee members, said that they are aware of the problems of victims of the earthquake Red Zone, the 10-year-old Red Zone waited, wait for more than 10 days. The victims of the Red Zone are going to be the same

Related : Red Zone

متعلقہ عنوان :