کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں کو خوبصورت، سرسبز و شاداب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے ..
تازہ ترین : 1

کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں کو خوبصورت، سرسبز و شاداب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد بریگیڈیئر فیصل اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ذوفشاں منظور

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد بریگیڈیئر فیصل اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ذوفشاں منظور نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں کو خوبصورت، سرسبز و شاداب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، کنٹونمنٹ ایجوکیشن سسٹم اور وویمن سکل سنٹر کے قیام سے طلباء و طالبات کو تعلیمی میدان میں جہاں مواقع دستیاب ہوں گے وہیں خواتین ہنر حاصل کر کے اپنے علاقہ اور ملک کی کارآمد شہری بن سکیں گی۔

جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر فیصل اور ذوفشاں منظور نے کہا کہ ایبٹ آباد میں نکاسی آب کے مسئلہ کے حل کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے، مون سون سے قبل کینٹ کی حدود میں موجود بڑے اور چھوٹے نالوں کا صفائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا، نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی آپریشن جاری ہے جس سے ایبٹ آباد کینٹ کی مانند پڑنے والی رونقیں دوبارہ سے بحال ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کینٹ کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے جدید سولرز لائٹس نصب کی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی عنقریب ’’ ایک آنگن ایک پودا‘‘ کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا، اس مہم کے تحت شاہراہ قراقرم پر پودے لگائے جائیں گے اور کینٹ کے ہر گھر میں ایک پودا کینٹ بورڈ خود لگائے گا تاکہ ایبٹ آباد کینٹ کو سرسبز و شاداب بنا کر ہمیشہ کیلئے ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکے۔

منڈیاں کالج روڈ، پی ایم اے لنک روڈ، کریم پورہ، ہل روڈ اور سرکلر روڈ کی پختگی اور ان کے ساتھ شہریوں کی سہولت کیلئے فٹ پاتھ تعمیر کئے جا رہے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات کم ہوں گی جبکہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ پبلک پارک کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے، پارک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سیکورٹی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں جس سے شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ تفریح کے مواقع ملیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جناح آباد کیمونٹی سنٹر جو ایک نجی سکول کو کرایہ پر پہلے سے دیا گیا، بھی سکول کی دوسری جگہ منتقلی کے بعد جناح آباد اور حبیب الله کالونی کے مکینوں کو واپس لوٹا دیا جائے گا، کنٹونمنٹ ایجوکیشن سسٹم میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں اور داخلوں کا سلسلہ بھی شروع ہے، عنقریب ایبٹ آباد کا یہ تعلیمی ادارہ معیاری تعلیم کے فروغ میں ملک بھر کی پہچان بنے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 10:40:19
All the resources are being made to make the area of ​​the constituent board beautiful, elegant, the station commander, Abbottabad Brigadier Faisal and the Cantonment Executive Officer Zulfiqi passed.

Station commander Abbottabad Brigadier Faisal and Constitution Executive Officer, Zulfiqi Pathan, said that the resources of the Abbottabad containment board are being used to make all the resources available to make the area beautiful, elegant and prosperous, the establishment of the Continuing Education System and the Vihan Scale Center. From where students and students are available in the educational field, women can be able to get their skills and become a useful citizen of their country.

Related : Abbottabad, Car

متعلقہ عنوان :