سعودی عرب حکومت کا بن لادن گروپ کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کا امکان
میاں محمد ندیم جمعہ 12 جنوری 2018 10:28
(جاری ہے)
بینکنگ اور صنعتی ذرائع نے سیاسی اور تجارتی معاملات کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریاض کی جانب سے اس گروپ کو کنٹرول کرنے کا ارادہ ہے تاکہ یہ گروپ سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھ سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاﺅن میں سینئر حکام اور تاجروں کو حراست میں لیا گیا تھا، جس میں بن لادن گروپ کے چیئرمین بکر بن لان اور خاندان کے کئی اور افراد بھی شامل تھے۔ذرائع نے کہا کہ سعودی حکام حراست میں لیے گئے افراد سے معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ یہ کہہ رہے کہ وہ 100 ارب ڈالر کے فنڈز واپس کرنے کا ارادہ کریں جن کا تعلق ریاست سے تھا جبکہ بن لادن کے مستقبل پر بات چیت بھی اس کوشش کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق بن لادن خاندان کے افراد کی گرفتاری کے بعد، وزارت خزانہ کی جانب سے 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی، جس میں تین حکومتی ارکان بھی شامل تھے، تاکہ وہ بن لادن گروپ کے کاروبار کو دیکھ سکیں اور سپلائرز اور ٹھیکیداروں کے ساتھ تعلقات کو سنبھال سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کمیٹی میں حکومتی ارکان بھی ہیں، جن میں پراپرٹی کمپنی دار الارکان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبدالرحمٰن الحرکان اور پیٹرو کیمیکل پروڈیسر کے بورڈ ممبر خالد ناہاس شامل ہیں، اس کے علاوہ خاندان کے دو رکن بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں، جس میں یحییٰ بن لان اور عبداللہ بن لادن ہیں۔اس سے قبل گروپ کا مکمل کنٹرول خاندان کے پاس تھا اور بکر بن لادن زیادہ فیصلے لیا کرتے تھے۔اس بارے میں بن لادن ایگزیکٹو سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ وزارت خزانہ کے حکام اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے دفتر سے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔اگرچہ بن لادن گروپ کی موجودہ ملکیت خاندان کے پاس ہے، تاہم گروپ حکومت کے ساتھ کچھ اثاثوں کی منتقلی یا حکومتی قرضوں کو ممکنہ طور پر کم کرنے یا ختم کرنے پر بات چیت کررہا ہے۔ ایک بینکنگ ذرائع کا گروپ کی تفصیلی معلومات کے ساتھ کہنا ہے کہ یہ قرضہ تقریباً 30 ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے، جو 18 مہینے پہلے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث آمدنی کم ہونے پر حاصل کیا تھا۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت کی جانب سے بن لادن گروپ کا کنٹرول سنبھالنا کرپشن کے خلاف مہم میں حراست میں لیے گئے دیگر تاجروں کے مقدمات کے لیے مثال قائم کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.