کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 جنوری 2018 10:28

کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جنوری۔2018ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پولیس اہلکار شاکر کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ڈیوٹی کے لیے گلبرگ تھانے جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ شاکر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور گولی اس کے سر پر ماری گئی ہے۔