دس سالہ بچی کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 9سال بعد قوت گویائی لوٹ آئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 00:18

دس سالہ بچی کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 9سال بعد قوت گویائی لوٹ آئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11جنوری2018ء ):دس سالہ بچی زوہا کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 9سال بعد قوت گویائی لوٹ آئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ، جناح پارک کے محبوب اختر کی 10سالہ بیٹی زوہا محمود ایک سال کی تھی، جب اسکی قوت سماعت جاتی رہی جس کی وجہ سے بچی بولنے سے بھی محروم ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے امداد کی یقین دہانی پر والدین نے بچی کو ہسپتال میں داخل کروایا۔ ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے سر کے اندر اور کانوں میں آلات لگا دیئے گئے، جس سے بچی اب سننے کے قابل ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے بچی کے والد کو پنجاب حکومت کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔