؁اسلام آباد،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شکیل احمد مینگیجو کی بطور سی ای او پاکستان سٹیل مل کی مدت تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع دے دی

جمعہ 12 جنوری 2018 00:00

ْ؁اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاس کے گریڈ 20 کے افسر شکیل احمد مینگیجو کی بطور سی ای او پاکستان سٹیل مل کی مدت تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع دے دی ہے۔ وہ سی ای او پاکستان مری اسپورٹس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ سی ای او پاکستان سٹیل مل کو اضافی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن میاں اسد ضیاء الدین کی 10 دن کی ایکس پاکستان میں منظور کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل کو 10 دن کیلئے سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہیں۔

جمعرات کو جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق او ایم جی کے گریڈ 18 کے افسر سید فرخ محبوب کو انٹر سیکشن ٹین کے تحت ڈپٹی سیکرٹری اکنامک و افیئر ڈویژن، جبکہ پی ایس پی کے گریڈ 18 کے افسر کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال کی خدمات کے پی کے سے لیکر پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں۔ جمعرات کو ہی ریلوے گروپ کے گریڈ 20 کے افسر دوست محمد لغاری اور پاس کے وسیم مختار چوہدری کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :