Live Updates

قصور میں انسانیت سوز واقعہ، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروادی

اس انسانیت سوز گھنائونے واقعے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے ، تحریک التواء میں مطالبہ

جمعرات 11 جنوری 2018 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) قصور میں انسانیت سوز واقعے پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروادی ہے۔ تحریک التواء رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے جمع کروائی گئی۔تفصیلات کے مطابق تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ ایوان کا معمول کا ایجنڈا ملتوی کیا جائے۔اس انسانیت سوز گھنائونے واقعے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

سلطان صلاح الدین ایوبی نے کہا تھا کہ جو حکمران ذاتی تحفظ کو اہمیت دے وہ عوام کا تحفظ نہیں کرسکتا۔ تحریک التواء میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وی آئی پیز کی ذاتی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر تعینات ہزاروں کی تعداد میںپولیس فوری ہٹا کر عوام کے تحفظ پر لگایا جائے۔اسلامی نظام عدل ہی سے ایسے جرائم کی روک تھام ممکن ہے۔نہتے اور بے گناہ مطاہرین پر گولوں چلانے والون سے کڑی باز پرس ہونی چاہئیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات