زینب کا قاتل ہمارا رشتے دار یا جاننے والا نہیں ہے: والد

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 23:28

زینب کا قاتل ہمارا رشتے دار یا جاننے والا نہیں ہے: والد
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) زینب کے والد نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کا قاتل رشتے دار یا جاننے والا شخص نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی معصوم زینب کے والد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے قاتل کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔ زینب کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی معصوم بیٹی کا قاتل ان کا رشتے دار یا جاننے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ قاتل کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں رکھتے۔ نہ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج سے وہ قاتل کو پہچان پائے ہیں۔ زینب کے والد مزید کہنا ہے کہ انہیں گمان ہے کہ قاتل نے ان کی سعودی عرب روانگی کے وقت گھناونے جرم کی منصوبہ بندی کر لی تھی۔ اور ان کی سعودی عرب روانگی کے بعد قاتل نے اپنے منصوبے پر عمل کیا۔ زینب کے والد کا کہنا ہے کہ قاتل مسلمان تو دور کی بات انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہے۔ اسے گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :