Live Updates

میں اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا، دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا

لیکن پھر علامہ اقبال اور صوفیا کرام کی زندگی کا مطالعہ کرکے دین کی طرف رغبت بڑھی: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 23:00

میں اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا، دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی اور عقیدے سے متعلق سب سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ 30 برس قبل ان کا اللہ پر ایمان نہیں تھا۔ اللہ پر ان کا ایمان دوسرے لوگوں کی طرح زیادہ مضبوط نہیں تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا۔ لیکن پھر علامہ اقبال اور صوفیا کرام کی زندگی کا مطالعہ کرکے دین کی طرف رغبت بڑھی۔ عمران خان مزید بتاتے ہیں کہ 30 برس قبل ان کی ملاقات میاں بشیر نامی شخص سے ہوئی تھی۔ میاں بشیر نے انہیں اللہ کی قربت حاصل کرنے میں مدد دی تھی۔ وہ صوفیا اور اولیا کرام کی زندگی کا مطالعہ کرکے دین کی جانب راغب ہوئے۔ عمران خان کے مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات