وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پالیسی بورڈ کا 23 واں اجلاس
جمعرات 11 جنوری 2018 23:09
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ تجویز میں مالی آپشن فراہم کیا گیا ہے جس کے تحت نجی ایکویٹی 16 فیصد ہوگی جبکہ سندھ حکومت کا حصہ 40 فیصد ہوگا اور 70 فیصد قرضہ ہوگا۔بورڈ نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ قیمت میں اضافے کی صورت میں صوبائی حکومت لاگت کا 50 فیصد برداشت کرے گی۔
واضح رہے کہ منصوبے کی تخمینی لاگت 16ارب روپے سے زائد ہوگی۔ٹی ایم ٹی ڈی کو شہر میں انٹرا سٹی بسسز کے لیے ایک تجویز موصول ہوئی ہے جس میں محکمے کی ہدایات اور نامزد روٹس کی مطلوبہ فریکوئنسی کے تحت دو سالوں کے اندر 2 ہزار بسیں چلانے کی تجویز ہے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھاراٹی(ایس ایم ٹی ای)ہر ایک بس کو ہر سال کم از کم کلو میٹر حاصل کرنے کی بنیاد پر آپریٹر کو فکسڈ کلو میٹر چارج ادا کرے گی۔وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ بی آر ٹی لائنز اور کے سی آر سے لوگوں کو کراچی کے مختلف مقامات پر سفر کے حوالے سے متعدد مواقع حاصل ہوں گے۔ پی پی پی بورڈ نے کراچی میں انٹرا بس سروس کی فزیبیلیٹی اسٹیڈی کے لیے ٹرانزکشن ایڈوائزر کی ہائرنگ کی منظوری دی اور اس کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ڈی ایف) نے فنڈنگ کی بھی منظوری دی۔ ایس ایم ٹی اے نے پی پی پی یونٹ کے ساتھ باہمی تعاون سے گرین اور اوریج لائن بس آپریشن سروس کا منصوبہ شروع کیاہے اور تجاویز طلب کی ہیں جس میں 2 بڈرز نے حصہ لیا ہے جن میں ڈائیو ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ اور ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک کنسوریشم شامل ہے۔مقررہ طریقے کار کو اختیار کرتے ہوئے دونوں بڈرز نے کوالیفائیڈ کیا ہے۔ پی پی پی بورڈ نے ترجیحی بڈر کے ساتھ مراعاتی معاہدے پر دستخط کی منطوری دی۔کے ایف ڈبلیو ۔جرمن ڈیولپمنٹ بینک کے ترقیاتی تعاون کے ذریعے سندھ میں 4 ریجنل بلڈ سینٹر ز(آر بی سیز) تعمیر کیے گئے جوکہ 2015 ء میں مکمل ہوئے۔ ان سہولیات کی فراہمی میں سول کنسٹرکشن ،ادویات کی فراہمی اور نان میڈیکل آلات اور دفتری سامان شامل ہیں۔ محکمہ صحت اور کے ایف ڈبلیو کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت محکمہ صحت آپریشن اور سہولیات کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے ، محکمہ صحت اور کے ایف ڈبلیو پی پی پی موڈ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر آرگنائزیشن اور تجربے کی بنیاد پر آر بی سی کے قیام پر اتفاق کیاگیا، اس حوالے سے ایک سمری پی پی پی پالیسی بورڈ کو بھیجی گئی۔ پی پی پی پالیسی بورڈ نے سمری اور تجویز کی منظوری دے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.