زینب کے قاتل کو ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیے جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 22:46

زینب کے قاتل کو ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے گرفتار کرکے لاہور منتقل ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) زینب کے قاتل کو ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی معصوم زینب کے قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آئیں تاہم ان کی تردید کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اب معروف گلوکار سلمان احمد کی جانب سے بھی اس حوالے سے دعوی کیا گیا ہے۔

سلمان احمد نے دعوی کیا ہے کہ فوج نے زینب کے قاتل کر گرفتار کر لیا ہے۔ زینب کے قاتل کو ملٹری انٹیلی جنس کے ادارے نے گرفتار کیا ہے۔ قاتل کو گرفتاری کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ معروف صحافی عارف نظامی نے بھی زینب کے قاتل کو ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کسی قسم کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :