وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محکمہ تعلیم کو بچوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات

جمعرات 11 جنوری 2018 23:05

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محکمہ تعلیم کو بچوں کے حوالے سے خصوصی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محکمہ تعلیم کو بچوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔زینب اس قوم کی بیٹی تھی جس کے ساتھ ہونے والی درندگی نے ہم سب کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات روکنے کے لیے قانون کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیے۔ اسکولوں میں بچوں کو خصوصی تعلیم دینا بھی بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے اساتذہ کو بھی تربیت دی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے تمام اسکولوں میں بچوں کو جنسی زیادتی سے بچنے کے لیے تعلیم و تربیت دی جائیں اور والدین کو بھی اس آگاہی مہم کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو اپنے ساتھ ہونے والی ذیادتی کو رپورٹ کرنے کی بھی آگاہی دی جائے اور سکھایا جائے کہ ان کے ساتھ ہونے والی بری حرکت اس بچے یا بچی کا قصور نہیں۔ معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی قسم کی ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :