بشریٰ بی بی ہمیشہ پردہ کرتی ہیں ،ْ ملاقات پردہ میں ہوتی تھی ،ْعمران خان
شادی کی پیشکش کر نا میرا ذاتی معاملہ ہے ،ْ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کیا گیا ،ْ بات آگے بڑھتی تو سب کو بتاتا ،ْشریف فیملی سے متعلق اتنا علم ہے بتائوں تو عوام کو منہ نہ دکھا سکیں ،ْتنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، جمہوری آدمی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتا ہوں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال
جمعرات 11 جنوری 2018 23:03
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ میرے خاندان کو شادی کی پیشکش کا نہیں پتا تھا ،ْ بشری بی بی کی فیملی کو نقصان پہنچایا گیا ،ْاگر بات آگے بڑھتی تو میں سب کو بتاتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، بشری بی بی کی طلاق ہونے پر ان کو شادی کی پیشکش کی ،ْشادی کی پیشکش کرنا میرا ذاتی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی سے متعلق اتنا علم ہے ،ْ بتائوں تو وہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ میرے خاندان کو شادی کی پیشکش کا نہیں پتا تھا ،ْاگر بات آگے بڑھتی تو میں سب کو بتاتا ،ْبشری بی بی سے 2 سال پہلے ملاقات ہوئی، مگر 30 سال پہلے میرا روحانی سفر شروع ہو چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صوفی ازم پڑھنے سے میرا ایمان اور مضبوط ہوا، پہلے میاں بشیر میری رہنمائی کرتے رہے، کہا گیا کہ میں تمام فیصلے روحانی پیر سے پوچھ کر کرتا ہوں، تنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، جمہوری آدمی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتا ہوں، معرفت یا بشری بی بی کا میری سیاسی زندگی اور دیگر روزمرہ فیصلوں سے قطعا کوئی تعلق نہیں، میں ان سے صرف روحانی امور میں مدد لیتا ہوں، ابن عربی اور مولانا روم کو سمجھنے میں ان سے مدد لیتا ہوں، میرے بارے میں بشری بی بی سے پوچھ کر لاہور والا گھر گروانے کی یا پہاڑوں پر جانے کی باتیں چلائیں، وہ یکسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زمانہ طالبعلمی میں انہوں نے انگلینڈ میں ایک سٹور پر تیف ہفتے کیلئے ملازمت کی مگر سٹور والوں نے انہیں 10 روز بعد ہی نکال دیا تھا۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ انہوں نے آج تک بشری بی بی کا چہرہ نہیں تھا، وہ پردہ کرتی ہیں اور ان کی فیملی قدامت پسند ہے۔عمران خان نے کہا کہ میری عمر65 سال ہے اور صرف 10 سال کی شادی شدہ زندگی گزاری، چاہتا ہوں بقیہ زندگی پرسکون اور خوش گزاروں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.