میری بچی اور زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ایک ہی شخص ہے: قصور میں قتل کر دیے جانے والی بچی عائشہ کی والدہ کا بیان

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 22:25

میری بچی اور زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ایک ہی شخص ہے: قصور ..
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11جنوری2018ء) قصور میں قتل کر دیے جانے والی بچی عائشہ کی والدہ نے دعوی کیا ہے کہ زینب اور ان کی بیٹی کے قتل میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی پری زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے واقعے پر قصور میں ہی قتل کر دیے جانے والی بچی عائشہ کی والدہ نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ کی والدہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی بچی بچی اور زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ایک ہی شخص ہے۔

عائشہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ زینب کا قاتل مزید کئی بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث رہا ہے۔ عائشہ کی والدہ نےمزید بتایا ہے کہ ان کی بچی کے کیس میں پولیس نے انتہائی شرمناک کردار ادا کیا۔ پولیس کے رویے سے یوں ہی معلوم ہوتا ہے کہ مجرم کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔ عائشہ کی والدہ نے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگل سے بھی بدتر قانون نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :