گزشتہ سال پنجاب میں جنسی زیادتی کے 768 واقعات میں سے 68 صرف قصور سے رپورٹ ہوئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 11 جنوری 2018 22:07

گزشتہ سال پنجاب میں جنسی زیادتی کے 768 واقعات میں سے 68  صرف  قصور سے رپورٹ ..
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11جنوری2018ء ):گزشتہ سال پہلے چھ ماہ کے دوران پنجاب میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 768 واقعات پیش آیے جن میں سے 68 ضلع قصور سے رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطاق قصور میں بڑھتی ہوئی اخلاقی پستی کے واقعات ہمارے سوچنے کے لیے کافی ہیں ۔آئے روز کوئی نہ کوئی اندوہناک واقعہ رونما ہو رہا ہوتا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق گزشتہ سال پہلے چھ ماہ کے دوران پنجاب میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 768 واقعات پیش آیے جن میں سے 68 ضلع قصور سے رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ہ اعداد و شمار نجی سطح پر کام کرنے والی تنظیم ساحل کی رپورٹ سے لیے گئے ہیں جبکہ وفاق اور صوبائی سطح پر اس قسم کا کوئی مربوط نظام موجود نہیں جس میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مستند معلومات اور اعداد و شمار اکھٹے کیے جائیں۔سی صوبائی اور وفاقی ادارے کے پاس ایسی کوئی تفصیل موجود نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے کیسز میں ملزمان گرفتار ہوئے یا انھیں سزائیں سنائی جا سکیں۔صوبائی اور وفاقی حکام یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بچوں کے تحفظ میں اقدامات اور قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔