علماء بھی ننھی زینب کو انصاف دلا نے کے لیے میدان میں آ گئے

جمعہ کے خطبات میں بیٹی اللہ کی رحمت کے موضوع پر خطابات کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 21:55

علماء بھی ننھی زینب کو انصاف دلا نے کے لیے میدان میں آ گئے
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء)علماء بھی ننھی زینب کو انصاف دلانے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زینب زیادتی و قتل واقعے پر پاکستان علماء کونسل کے علماء کی جانب سے جمعہ خطبات میں بیٹی اللہ کی رحمت کے موضوع پر خطابات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ قصور کے پاکستان علماء کو نسل نے تمام مذاہب فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ ننھی پری زینب کو انصاف دلا نے اور قاتل کو قرار وا قعی سزا دلاوا نے کے لیے جمعة المبارک کے خطبات میں بیٹی اللہ کی رحمت ہے کے موضوع پر خطبات دیںملک بھر میں ہو نے والے ایسے تمام واقعا ت کی بھر پور مذمت کرین اور حکو مت سے مطالبہ کر یں کہ حکومت ایسا قانون بنائیں جسمیں معصوم بچیوں اور بچوں سے ہو نے والے زیا دتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو جتنی بھی جلدی سزا سنا کر اس پر دنون مین عملدرآمد کر وا ئیں۔