جروار میں ایک روز قبل عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث جانبحق ہونے والے بچے کا سیشن جج گھوٹکی نے نوٹس لے لیا

جمعرات 11 جنوری 2018 22:54

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) جروار میں ایک روز قبل عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث جانبحق ہونے والے بچے کا سیشن جج گھوٹکی نے نوٹس لے لیا ۔ جانبحق ہونے والے بچے کے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد سیشن جج نے واقعہ کا نوٹس لیا ۔ سیشن جج متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے انصاف کی یقین دہانی ۔بچے کو پوسٹ مارٹم کے بغیر دفن کیوں کیا گیا سیشن جج کا پولیس پر اظہار برہمی ۔

سیشن جج کے حکم پر بچے کی قبر پر دو اہلکار مقرر کر دیئے گئے ۔ ایسے واقعات والدین کی غلطیوں کی وجہ سے پیش آتے ہیں والدین عطائی ڈاکٹروں کے بجائے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کروائیں۔ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔سیشن جج گھوٹکی شریف الدین شاہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نواحی گائوں جروار میں ایک روز قبل عطائی ڈاکٹر ممتاز بوزدار کی مبینہ غفلت کے باعث غلط ا نجکشن لگنے سے جانبحق ہونے والے بچے کی کی میڈیا میں خبر بریک ہونے کے بعد سیشن جج گھوٹکی شریف الدین شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندان کے گھرصبڑ بوزدار پہنچ گئے اور مذکورہ واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے والدین کو انصاف کی فراہمی کا یقین دہانی کروائی۔

سیشن جج نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت بچے کو پوسٹ مارٹم کیے بنا دفن کر دیا گیا تاہم پولیس حکام کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا جس پر سیشن جج گھوٹکی کے حکم پر بچے کی قبر پر دو پولیس اہلکار مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر سیشن جج سید شریف الدین شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں والدین کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے والدین کو چاہیے کہ وہ عطائی ڈاکٹرز کے بجائے سرکاری ہسپتالوں یا ایم بی بی ایس ڈاکٹرز سے علاج کروانے کو ترجیح دیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں متعدد عطائی گرفتار کر کے ان پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ بعد ازاں ناہوں نے جروار شہر کا دورہ کیا تاہم تمام عطائی ڈاکٹرز اپنے کلینک بند کر کے فرار ہو چکے ہیں ۔ سیشن جج نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی عطائی ڈاکٹر نے کلینک کھولا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔دوسری جانب سیشن جج کے حکم پر جروار پولیس نے چار سالہ بچے کاشف بوزدار کی ہلاکت کا مقدمہ ممتاز بوزدار،غلام مرتضیٰ بوزداراور ایک نامعلوم شخص کے خلاف 273,32,19 ۔ گناہ نمبر /02 2018کے تحت بچے کے دادا غوث بخش بوزدار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :