میر سرفراز بگٹی وزیراعلی کے نا مزد امیدوار کو سر کہہ کر مخاطب کر تے رہے

جمعرات 11 جنوری 2018 22:54

میر سرفراز بگٹی وزیراعلی کے نا مزد امیدوار کو سر کہہ کر مخاطب کر تے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) رکن صوبائی اسمبلی میر سرفراز بگٹی وزیراعلی کے نا مزد امیدوار کو سر کہہ کر مخاطب کر تے رہے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ہونے والی پریس کانفرنس میںمیرعبدالقدوس بزنجو سے جب بھی سخت سوال ہوتا تو انکے عقب میں کھڑے سابق وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی انگریزی جملے -"ود یور پر میشن سر "کہہ کر میر عبدالقدوس بزنجو سے اجازت لیتے اور اسکا جواب دیتے رہے ،یوںپریس کانفرنس میں سرفراز بگٹی میر عبدالقدوس بزنجو کے اتحادی ہونے کے ساتھ ساتھ انکے ترجمان بھی معلوم ہوئے ،اس کے علاوہ بھی میر سرفراز بگٹی نے متعدد بار عبدالقدوس بزنجو کو نام لینے کی بجائے سر کہہ کر مخاطب کیا ۔