چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے احمد رضا قصوری سے زینب کیس میں ملزم کی گرفتاری کی بات ہرگز نہیں کہی،سپریم کورٹ

جمعرات 11 جنوری 2018 22:44

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے احمد رضا قصوری سے زینب کیس میں  ملزم کی گرفتاری ..
اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے سنیئر وکیل احمد رضاقصوری کی جانب سے قصورمیں سات سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے منسوب خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد رضاقصوری نے سیاق وسباق سے ہٹ کربات کی ہے اور سوشل میڈیا کاحوالہ دیئے بغیر چیف جسٹس کے حوالے سے کہا کہ واقعہ کا ذمہ دار ملزم گرفتار ہو چکا ہے ، جمعر ات کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نے احمد رضا قصوری سے یہ بات ہرگز نہیں کہی ہے کہ ملزم گرفتار ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق چیف نے سوشل میڈیا پر چلنے والنے بیانات کاحوالہ دیا تھا جس کوسیاق وسباق سے ہٹ کربیان کیا گیا ۔