سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ڈراز کا اعلان

فیڈرر سلوانین کھلاڑی بدینی کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کریں گے، سیمی فائنل میں جوکووچ سے ٹاکرے کا امکان، ٹاپ سیڈ نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا، شراپووا جرمنی کی ماریا کے مدمقابل ہوں گی

جمعرات 11 جنوری 2018 22:21

سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ڈراز کا اعلان
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء) سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، راجر فیڈرر سلوانین کھلاری الجاز بدینی کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کریں گے، سیمی فائنل میں نوویک جوکووچ سے ٹاکرے کا امکان ہو گا، ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا، 2008ئ کی چیمپئن ماریا شرا پووا پہلے رائونڈ میچ میں جرمنی کی ماریا کے مدمقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ کا ا آغاز 15 جنوری سے ہو گا، فیڈرر مینز سنگلز میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، سیکنڈ سیڈ فیڈرر سلوانین کھلاڑی الجاز بدینی کے خلاف مہم کا ا آغازکریں گے، عالمی نمبر ایک ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا، سابق عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور سیمی فائنل میں ان کا فیڈرر سے سامنا ہو سکتا ہے، دوسری جانب ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ کو ابتدائی رائونڈ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی آئیوکا چیلنج درپیش ہو گا، روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا عالمی نمبر 46 جرمنی کی ماریا کے خلاف مہم شروع کریں گی، سیکنڈ سیڈ گربین مگروزا ابتدائی رائونڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی جسیکا اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ماہیلا بوزرنیسکو کے مدمقابل ہوں گی۔

۔

متعلقہ عنوان :