بلوچستان کے مسائل حل کریں گے،میر عبدالقدوس بزنجو

صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے،نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 11 جنوری 2018 22:21

بلوچستان کے مسائل حل کریں گے،میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء) نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کریں گے صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے ہمارا کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے کیونکہ اپوزیشن ہو یا حکومتی اراکین سب کا تعلق بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے ہے اور وہی علاقے سب سے زیادہ پسماندہ ہیں تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر صوبہ کی پسماندگی اور غربت کو ختم کریں گے اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقعے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب قابل احترام ہیں ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں سیاسی اختلاف ضرور ہوسکتا ہے لیکن ہم قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہیں اور اسی تناظر سے سب کا احترام ہم سب پر لازم ہے سابقہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے مگر جمہوری اور آئینی حق استعمال ہونے کے بعد ہمارا اختلاف نہیں ہے جن ساتھیوں نے ترقیاتی عمل کو روا رکھا تھا اسی عمل کو ہم بھی دہرائیں گے اور اپوزیشن کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ ضرورکریں گے سیاسی اختلاف ضرور ہوسکتا ہے لیکن تمام اراکین صوبہ کے ان پسماندہ علاقوں سے منتخب ہوئے ہیں جہاں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے آج ہمیں خوشی ہوئی کہ حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن اراکین نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہم بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ چستان کے مسائل حل کریں گے صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے ہمارا کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے کیونکہ اپوزیشن ہو یا حکومتی اراکین سب کا تعلق بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے ہے اور وہی علاقے سب سے زیادہ پسماندہ ہیں تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر صوبہ کی پسماندگی اور غربت کو ختم کریں گے اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقعے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :