وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کے لئے اسپیشل الائونس کی منظوری دیدی

جمعرات 11 جنوری 2018 22:20

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کے لئے اسپیشل ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کے لئے اسپیشل الائونس کی منظوری دیدی ہے۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری ایک مراسلے کے مطابق یہ الاونس خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے محکمہ پراسیکیوشن کے تمام افسروں کو ملے گا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے خیبر پختونخوا کے پراسیکیوشن افسروں کو نہایت کم ریٹ سے الاونس ملتا تھا جبکہ نئی منظور شدہ سمری کے مطابق پراسیکیوشن کے ریجنل ڈائریکٹر کو ماہانہ 50 ہزار اسپیشل الاونس،سینئر پبلک پراسیکیوٹرز کو 35 ہزار،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرز کو 25 ہزار جبکہ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو ماہانہ 20 ہزار روپے اسپیشل الاونس دیا جائے گا۔

اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان اور سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افئیرز شکیل قادر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے مزکورہ الاونس کی منظوری میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور نہایت کم وقت میں مزکورہ عمل کو تکمیل تک پہنچایا۔