مسلم لیگ(ق)کےایم پی اے عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کےامیدوارنامزد

مسلم لیگ نون اورق لیگ کااتفاق،چودھری شجاعت اورپرویزالٰہی کااظہارتشکر،انشاءاللہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے کے بعدمل جل کرصوبہ اورعوام کےمسائل حل کرینگےتاکہ احساس محرومی کا خاتمہ ہو۔صدرق لیگ کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2018 21:09

مسلم لیگ(ق)کےایم پی اے عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کےامیدوارنامزد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ(ق) کے صدراور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدہ کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے رکن اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو مشترکہ امیدوار نامزد کرنے والی تمام جماعتوں ان کے قائدین اور ارکان بلوچستان اسمبلی سے دلی طور پر اظہار تشکر کیا ہے۔

تینوں قائدین نے میرعبدالقدوس بزنجو کی نامزدگی کو ملکی سیاست کیلئے نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ وہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد بلاامتیاز صوبہ کے عوام کی بہترین خدمت کریں گے، تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ مل جل کر صوبہ اور عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکے اور صوبہ کو اس راہ پر گامزن کیا جا سکے جس سے عوام کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں، ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو اور پاکستان کے ساتھ ان کا رشتہ اور محبت مزید مضبوط ہو۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مسلم لیگ ن اورق لیگ کے اراکین بلوچستان اسمبلی نے متفقہ وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری اب بھی قابل احترام ہیں۔ وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے پرتمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

بلوچستان اسمبلی جون تک چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی سے رابطہ کریں گے۔ اپنے امیدوارکی حمایت کیلئے دیگرجماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔اس موقع پرمیر جان جمالی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں عبدالقدوس بزنجو قائد ایوان کیلئے ہمارے امیدوارہیں۔ کل قائد ایوان کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل عبدالقدوس بزنجو کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مشترکہ قائد ایوان بلوچستان اسمبلی کے نام کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :