وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پالیسی بورڈ کا 23 واں اجلاس

جمعرات 11 جنوری 2018 22:04

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پالیسی بورڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پالیسی بورڈ کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ، خزانہ اور ہیلتھ کے محکموں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں تمام بورڈ کے اراکین بشمول صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو،وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ، رکن صوبائی اسمبلی اویس شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیر اعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سریش لودھی و دیگر نے شرکت کی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ (ٹی ایم ٹی ڈی)کو بی آر ٹی بلو لائن کے انفرااسٹرکچر کے لیے ای اے کنسلٹنگ کنسوریشم سے ایک تجویز موصول ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ تجویز میں مالی آپشن فراہم کیاگیا ہے جس کے تحت نجی ایکویٹی 16 فیصد ہوگی جبکہ سندھ حکومت کا حصہ 40 فیصد ہوگا اور 70 فیصد قرضہ ہوگا۔بورڈ نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ قیمت میں اضافے کی صورت میں صوبائی حکومت لاگت کا 50 فیصد برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ منصوبے کی تخمینی لاگت 16ارب روپے سے زائد ہوگی۔ٹی ایم ٹی ڈی کو شہر میں انٹرا سٹی بسسز کے لیے ایک تجویز موصول ہوئی ہے جس میں محکمے کی ہدایات اور نامزد روٹس کی مطلوبہ فریکوئنسی کے تحت دو سالوں کے اندر 2ہزار بسیں چلانے کی تجویز ہے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھاراٹی (ایس ایم ٹی ای)ہر ایک بس کو ہر سال کم از کم کلو میٹر حاصل کرنے کی بنیاد پر آپریٹر کو فکسڈ کلو میٹر چارج ادا کرے گی۔

وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ بی آر ٹی لائنز اور کے سی آر سے لوگوں کو کراچی کے مختلف مقامات پر سفر کے حوالے سے متعدد مواقع حاصل ہوں گے۔ پی پی پی بورڈ نے کراچی میں انٹرا بس سروس کی فزیبیلیٹی اسٹیڈی کے لیے ٹرانزکشن ایڈوائزر کی ہائرنگ کی منظوری دی اور اس کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ڈی ایف)سے فنڈنگ کی بھی منظوری دی۔ ایس ایم ٹی اے نے پی پی پی یونٹ کے ساتھ باہمی تعاون سے گرین اور اوریج لائن بس آپریشن سروس کا منصوبہ شروع کیاہے اور تجاویز طلب کی ہیں جس میں 2 بڈرز نے حصہ لیاہے جن میں ڈائیو ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ اور ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک کنسوریشم شامل ہے۔

مقررہ طریقے کار کو اختیار کرتے ہوئے دونوں بڈرز نے کوالیفائیڈ کیا ہے۔ پی پی پی بورڈ نے ترجیحی بڈر کے ساتھ مراعاتی معاہدے پر دستخط کی منطوری دی۔کے ایف ڈبلیو ۔جرمن ڈیولپمنٹ بینک کے ترقیاتی تعاون کے ذریعے سندھ میں 4 ریجنل بلڈ سینٹر ز(آر بی سیز)تعمیر کیے گئے جوکہ 2015 میں مکمل ہوئے۔ ان سہولیات کی فراہمی میں سول کنسٹرکشن ،ادویات کی فراہمی اور نان میڈیکل آلات اور دفتری سامان شامل ہیں۔

محکمہ صحت اور کے ایف ڈبلیو کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت محکمہ صحت آپریشن اور سہولیات کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے ، محکمہ صحت اور کے ایف ڈبلیو پی پی پی موڈ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر آرگنائزیشن اور تجربے کی بنیاد پر آر بی سی کے قیام پر اتفاق کیاگیا، اس حوالے سے ایک سمری پی پی پی پالیسی بورڈ کو بھیجی گئی۔ پی پی پی پالیسی بور ڈ نے سمری اور تجویز کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :