بلاول بھٹو زرداری نے میرپور ڈویژن آزاد کشمیر کے نئے عہدیداروں کے ناموں کی منظوری دیدی

جمعرات 11 جنوری 2018 21:56

بلاول بھٹو زرداری نے میرپور ڈویژن آزاد کشمیر کے نئے عہدیداروں کے ناموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرپور ڈویژن آزاد کشمیر کے نئے عہدیداروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومورو کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ ظفراللہ خان میرپور ڈویژن کے صدرجبکہ کوٹلی ڈویژن کے صدر کے لئے چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ، مقبول گورسی جنرل سیکریٹری، پونچھ ڈویژن کے صدر حافظ محمد صغیر، جنرل سیکریٹری چوہدری جاوید اقبال ہوں گے۔ ضلع باغ کے لئے صدر سردار عبدالمجید ایڈووکیٹ اور سردار اورنگزیب خان جنرل سیکریٹری ہوں گے۔