پاک جاپان تعلقات خطہ کے وسیع تر مفاد میں کلیدی کردار ادا کرینگے، گورنر سندھ

جاپان کی سرمایہ کاری دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم ثابت ہورہی ہے، جاپانی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ، امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہاہے ، جاپانی سرمایہ کار بھی شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول سے بھرپو فائدہ حاصل کریں، مٹسوبیشی کے سینئر نائب صدر سے گفتگو

جمعرات 11 جنوری 2018 21:12

پاک جاپان تعلقات خطہ کے وسیع تر مفاد میں کلیدی کردار ادا کرینگے، گورنر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک جاپان تعلقات دو طرفہ مفاد میں اہم ثابت ہورہے ہیں ، جاپان کی سرمایہ کاری دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم ثابت ہورہی ہے ، عالمی حالات میں رونما ہونے والی تبدیلی کے باعث پاک جاپان تعلقات خطہ کے وسیع تر مفاد میں کلیدی کردار ادا کرینگے اس ضمن میں مزید جاپانی سرمایہ کاری دو طرفہ تعلقات کے استحکام ، خطہ کی خوشحالی اورترقی کے لئے اہم جبکہ غربت اور بے گاری کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا?س میں مٹسوبیشی کے سینئر نائب صدر اینڈو کمیڈی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطہ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک جاپان تعلقات کے مزید استحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، صوبہ کے مختلف شعبوں میں جاپانی سرمایہ کار ی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جاپان دو طرفہ تعلقات مشترکہ مفادات کے تحفظ ، سرمایہ کاری کے فروغ ، دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ اورباہمی حترام کی بنیاد پر قائم ہیں ، کئی دہائیوں پر محیط تعلقات مزیدمستحکم ہو رہے ہیں ، جاپانی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے اس ضمن میں صوبہ کے مختلف شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بے پناہ استعداد کا حامل شہر ہے جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور محنتی ہیومن ریسور س سرمایہ کاروں کے لئے موجود ہے یہی وجہ ہے کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہاہے ، جاپانی سرمایہ کار بھی شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول سے بھرپو فائدہ حاصل کریں اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون ، مد د اور معاونت بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے عظیم شاہکار سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز شروع ہو گا ، سی پیک میں دیگر ممالک کے سرمایہ کاربھی بھرپور سرمایہ کاری کررہے ہیں لیکن پاکستان جاپان کو سی پیک میں سرمایہ کاری کے لئے اہم سمجھتا ہے ، منصوبہ کی تکمیل سے گوادر اور کراچی کو مرکزی اہمیت حاصل ہو گی لیکن کراچی عالمی تجارتی منڈی کا اہم مرکز ہوگا۔ملاقات میں مٹسو بیشی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ صوبہ با الخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج یقینی ہیں اس ضمن میں جاپانی سرمایہ کا روں کی صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کار ی دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے اہم ثابت ہوگی۔