سانگھڑ، تاریخ میں پہلی بار میٹرٹ پر پولیس میں بھرتیاں ہوئیں مگر پوسٹنگ نہیں مل رہی،امیدواروں کا بلاول ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

جمعرات 11 جنوری 2018 20:51

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء) سانگھڑ کی تاریخ میں پہلی بار میٹرٹ پر پولیس میں بھرتیاں ہوئیں مگر پوسٹنگ نہیں مل رہی بلاول ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان تفصیل کے مطابق سانگھڑ کی تاریخ میں پہلی بار آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے خالص میرٹ پر پولیس میں بھرتیاں کی گئی سانگھڑ سے بھی نوجوان پہلی بار پولیس میں بغیر شفارش اور بغیر رشوت دیئے بھرتی ہوئی مگر ان ہی نوجوانوں میں 160نوجوان میرٹ پر پاس ہونے کے باوجود ان کو پوسٹنگ آرڈ ز نہ مل سکے اسی حوالے سے ان نوجوانون نے نیشنل پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ۔

(جاری ہے)

رانا چناور کان اور محمد علی سولنگی کا کہنا تھا کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار پولیس میں بھرتی میرٹ کی بنیادوں پر ہوئی جس میں وہ بھی کامیاب ہوئے سانگھڑ پولیس ہیڈ کواٹر ز کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ آپ لوگوں کو کراچی ٹریفک پولیس مین بھیجا جارہا ہے مگر اس کے باوجود بھی ان کو کسی بھی جگہ کی پوسٹنگ آرڈرز نہیںملے ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ آئی جی سردار عبدالمجید دستی نے ان کو ایک ہفتہ میں پوسٹنگ آرڈرز نہیں دیئے تو وہ سردار عبدالمجید دستی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے پھر بھی ان کو پوسٹنگ آرڈرز نہیں ملے تو وہ بلاول ہاوس کے سامنے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے دھرنا دیں گے بعد میں نوجوانون نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

#

متعلقہ عنوان :