شعبہ پشتو جامعہ عبدالولی خان مردان میں اندیش شمس القمر کی یاد میں سیمینار کاانعقاد

جمعرات 11 جنوری 2018 20:47

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) شعبہ پشتو جامعہ عبدالولی خان مردان میں اندیش شمس القمر کی یاد میں ایک روزہ سیمینار کا نعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر اسرار نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان ، ڈاکٹر سہیل خان ،ڈاکٹر سید ظفراللہ بخشالی ، ڈاکٹر نصراللہ خان ، مشتاق مجروح یوسفزئی ، حضرت زبیر زبیر ، آختر اقبال یوسفزئی ،اثر جان سمیت کثیر تعداد میں ایم اے پشتو کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مقررین نے کہا اندیش شمس القمر کی خدمات ناقابل فراموش ہے وہ ایک سچا خدائی خدمت گار تھا انہوں نے ساری زندگی پشتو زبان کی ترویج واشاعت میں گزاری ۔وائس چانسلرڈاکٹر خورشید نے شعبہ پشتو کی کوششوں کو سراہا اورکہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں ادبی سرگرمیاں عروج پر ہے اور اس طرح کے سیمنار کے انعقاد سے طلبہ کو اپنی پوشیدہ حلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :