وزارت اطلاعات کوسوشل میڈیا کےمئوثراستعمال کےمیکنزم کیلئےٹاسک مل گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2018 19:00

وزارت اطلاعات کوسوشل میڈیا کےمئوثراستعمال کےمیکنزم کیلئےٹاسک مل گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) : وزارت اطلاعات کوسوشل میڈیا کےمئوثراستعمال کےمیکنزم کیلئے ٹاسک دے دیا گیا، جبکہ وزارت ٹیکنالوجی کوسائبرسیکیورٹی کے مناسب اقدامات کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ کی زیرصدارت قومی سائبرسیکیورٹی فریم ورک سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات وٹیکنالوجی، پیمرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے حکام شریک تھے۔

اجلاس میں سائبرسیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غورکیا گیا۔ ترجمان قومی سلامتی نے بتایا کہ اجلاس میں وزارت ٹیکنالوجی کوسائبرسیکیورٹی کے مناسب اقدامات کرنے کی ذمے داری دے دی گئی ہے جبکہ وزارت اطلاعات کوسوشل میڈیا کے موثراستعمال کےمیکنزم کیلئے ٹاسک دے دیا گیا۔