ملک محمد رفیق رجوانہ سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پنجاب کے وفد کی ملاقات

حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،گورنر پنجاب

جمعرات 11 جنوری 2018 19:33

ملک محمد رفیق رجوانہ سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پنجاب کے وفد کی ملاقات
لاہور۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پنجاب کے وفد نے صدر محمد مبین خان کی قیادت میں ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جس میں صحت، تعلیم ، صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔