چیف جسٹس سپریم کورٹ نے احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2018 17:36

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) : چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے سینئروکیل احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی،چیف جسٹس نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ احمد رضا قصوری کازینب کے قاتل کی گرفتاری سے متعلق بیان بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان چیف جسٹس کا کہناہے کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے سینئروکیل احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے بیان دیاتھا کہ میں چیف جسٹس پاکستان کاازخود نوٹس لینے پرشکریہ اداکرنے گیاتھا تومجھے چیف جسٹس پاکستان نے خوشخبری دی ہے کہ ملزم گرفتار ہوگیاہے۔احمد رضا قصوری نے کہا کہ قصور میں زینب قتل کیس کاملزم گرفتارہوگیاہے،فوٹیج میں جوملزم ہے وہ انکارشتہ دار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :