Live Updates

عمران نیازی آخراوقات پرآگیا،زینب واقعےپرسیاست کھیلنا شروع کردی،عابدشیرعلی

پوری مسلم لیگ ن بھی الیکشن سےباہرہوجائے،عمران پھربھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،عمران چکوال میں شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں۔عمران خان کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2018 17:30

عمران نیازی آخراوقات پرآگیا،زینب واقعےپرسیاست کھیلنا شروع کردی،عابدشیرعلی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وزیرپانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی آخراوقات پرآگیا،زینب واقعے پرسیاست کھیلنا شروع کردی،پوری مسلم لیگ ن بھی الیکشن سے باہرہو جائے، عمران پھربھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،عمران چکوال میں شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران نیازی چکوال کےانتخابات میں شکست کا بدلہ پنجاب کے عوام سے نہ لیں۔

(جاری ہے)

پوری ن لیگ الیکشن سےباہر ہو جائے،عمران پھربھی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران آخراپنی اوقات پرآگیا،عمران نیازی نے سیاست کھیلنا شروع کردی۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے قصورواقعے پرسوموٹوایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا جائزمطالبہ ہے، 18جنوری کوپوری قوت کیساتھ طاہرالقادری کے ساتھ کھڑا ہوں گا، نوازشریف مجیب الرحمن نہیں بن سکتا،نوازشریف چاہتاہےکہ سسٹم تباہ ہوجائے،لوگوں کا آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف کامطالبہ پولیس پراعتماد ختم ہوگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات