زینب قتل کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جنوری 2018 17:17

زینب قتل کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جنوری2018ء ) : پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زینب قتل کیس میں 8 مشتبہ افراد پہلے سے ہی زیر حراست ہیں۔ جن سے وقوعہ سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے انہیں بتایا کہ زینب قتل کیس کا ملزم گرفتارکر لیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جانے والا ملزم زینب کا رشتہ دار بھی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں احمد رضا قصوری نے بتایاکہ وہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئےازخود نوٹس لینے پرشکریہ ادا کرنے کیلئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :