قاتلوں کوسزادینےکیلئےشہبازشریف اوررانا ثناءاللہ کوطلب کیاجائے،طاہرالقادری

سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پنجاب کوبھی معطل کیاجائے،ہمارا احتجاج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیساتھ ساتھ سانحہ قصورکیخلاف بھی ہے،اپوزیشن رہنماؤں نے بھرپورہمدردی کااظہارکیا۔قمرزمان کائرہ اور کامل علی آغا کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2018 17:06

قاتلوں کوسزادینےکیلئےشہبازشریف اوررانا ثناءاللہ کوطلب کیاجائے،طاہرالقادری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ قاتلوں کو سزادینے کیلئے شہبازشریف اور راناثناء اللہ کوطلب کیا جائے،ہمارا احتجاج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ساتھ سانحہ قصور کیخلاف بھی ہے۔ وہ آج یہاں پیپلزپارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ اور ق لیگ کے رہنماء کامل علی آغا کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ قصور میں اس طرح کے واقعات کئی سالوں سے ہورہے ہیں۔حکومت مانتی ہے کہ اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں۔اب ہمارا احتجاج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ساتھ سانحہ قصور کیخلاف بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ زینب کے قاتلوں کوسزادینے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف اور راناثناء اللہ کوطلب کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیرقانون ،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کومعطل کردیاجائے۔کیونکہ ان لوگوں کی ذمہ داری ہی نہیں رہی کہ یہ عوام کی عزتوں کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے ایک ایک نوکری اور 30،30لاکھ امداد کا اعلان کرکے خون کوخریدنے کی کوشش کی ۔قصور کے لوگ غیرت مند لوگ ہیں وہ حکومت کی امداد کوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں ۔اس موقع پرقمرزمان کائرہ نے کہاکہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف یہاں متحد ہورہے تھے لیکن سانحہ قصور بھی ہوگیا۔

اس سے قبل بھی 12واقعات ہوئے لیکن ملزمان کوگرفتار نہیں کیاگیا۔قصورواقعے پرافسوس اور رنج ہوا۔انہوں نے بتایاکہ زینب کے والدین کاکہناہے کہ ہم نے رپورٹ کی لیکن پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور میں سیدھی گولیاں ماری گئیں۔جبکہ سیدھی گولیاں پہلے کبھی بھی نہیں چلائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ اب یہ معاملہ بھی ساتھ ہے ۔

ہم اپوزیشن جماعتیں حکومت کونہیں چلنے دیں گے۔ملزمان کے خلاف بھرپورکاروائی ہونی چاہیے۔ق لیگی رہنماء کامل علی آغانے کہاکہ سانحہ قصور سانحی ماڈل ٹاؤن ٹوہے۔مجھے پتا چلاکہ ہم نے 17جنوری کوتحریک کااعلان کیااس لیے گولیاں چلائی گئیں کہ عوام کوخوفزدہ کردیاجائے ۔اس حکومت کاوطیرہ یہی ہے کہ لوگوں کوڈراؤ اور لوٹ کھسوٹ کی حکومت کرو۔واضح رہے اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے سانحہ قصور سے متعلق اظہار افسوس کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔