مشتعل مظاہرین کاایم پی اےنعیم صفدرکےڈیرے پرحملہ،آگ لگائی اورشیشے توڑ دیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2018 16:40

مشتعل مظاہرین کاایم پی اےنعیم صفدرکےڈیرے پرحملہ،آگ لگائی اورشیشے ..
قصور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) : قصور میں مشتعل مظاہرین نے ن لیگ کے ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے پرحملہ کردیا،مظاہرین نے نعیم صفدر کے گھرکے شیشے توڑ دیے اور وہاں آگ بھی لگا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں زینب دیادتی اور قتل کیس کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔واقعے کیخلاف وکلاء اور لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔احتجاجی مظاہرین کامطالبہ ہے کہ زینب قتل کیس کے ملزم کوفوری گرفتار کیاجائے۔

(جاری ہے)

تاہم احتجاجی مظاہرین نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے پردھاوا بول دیا۔مظاہرین نے رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور زبردست پتھراؤ بھی کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قصورمیں ندیم شہید روڈ اس وقت میدان جنگ بنا ہواہے۔پولیس اور مظاہرین میں پتھراؤاورآنسوگیس کی شیلنگ کاسلسلہ جاری ہے۔اس موقع پرمظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے شیلنگ کی اور 10سے زائد افراد کوحراست میں لے لیاہے۔

متعلقہ عنوان :