پنجاب پولیس نےقصور واقعے کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2018 16:35

پنجاب پولیس نےقصور واقعے کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) : پنجاب پولیس نے قصور واقعے کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایف آئی آرکے بعد بازیابی کیلیے ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں ٹیم بنائی گئی۔ 4جنوری کی شام 7 بجے محمد عدنان نے تھانے میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ اس کے بعد عدنان نے اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ زینب کو ڈھونڈنا شروع کیا۔

زینب امین عمر 7 سال، اپنے کزن عثمان کے ساتھ خالہ کے گھر قرآن پڑھنے گئی تھی۔

(جاری ہے)

محمد عثمان تو خالہ کے گھر پہنچ گیا لیکن زینب امین وہاں نہیں پہنچی۔زینب کی خالہ نے سمجھا کہ زینب گھر واپس چلی گئی لیکن وہ گھر واپس نہیں گئی۔ساڑھے 9بجے بچی کی گمشدگی کی اطلاع 15پردی گئی۔ بچی کی گمشدگی پر 80 کے قریب مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کو جو سی سی ٹی وی وڈیو ملی اس کی کوالٹی اچھی نہیں۔ سی سی ٹی وی وڈیو لاہور بھجوائی گئی تاکہ اس کی کوالٹی بہتر کی جاسکے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2016ء اور 2017ء کے درمیان اسی طرح کے 4واقعات سامنے آئے جن کے مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :