اے جے ٹی وی تحریک آزادی کی ترجمانی کررہا ہے ‘وفاقی حکومت مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے‘اسمبلی کے فلور پر اے جے ٹی وی کے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے متعدد بات کی ‘حکومتی سطح پر وعدہ بھی ہوا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونا تشویشناک ہے

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 11 جنوری 2018 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اے جے ٹی وی تحریک آزادی کی ترجمانی کررہا ہے وفاقی حکومت ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے ،اسمبلی کے فلور پر اے جے ٹی وی کے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے متعدد بات کی اور حکومتی سطح پر وعدہ بھی ہوا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونا تشویش ناک ہے وفاقی حکومت کے ذمہ داران اے جے ٹی وی کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کے بجائے ان کو نظر انداز کرنا محرومی کو جنم دے رہا ہے جو کسی طور درست نہیں ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اے جے ٹی وی کے سٹاف کو وہ ساری سہولیات فراہم ہونی چاہیں جو اسلام آباد ٹی وی کے ملازمین کو میسر ہیں یہاں کے ملازمین کے تمام مسائل حل کیے جائیں ملازمین میں اضافہ اور ٹیکنیکل سٹاف میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ یہ ٹی وی تحریک آزادی کشمیر کا موثر ترجمان بن سکے ۔

متعلقہ عنوان :