قصور میں زینب قتل کیس کامرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے،احمد رضاقصوری کادعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2018 16:09

قصور میں زینب قتل کیس کامرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے،احمد رضاقصوری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) : ماہرقانون اور سینئروکیل احمد رضا قصوری نے کہاہے کہ قصور میں زینب قتل کیس کاملزم گرفتارہوگیا ہے،فوٹیج میں جوملزم ہے وہ انکارشتہ دار ہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہاکہ میں چیف جسٹس پاکستان کوازخود نوٹس لینے کا شکریہ اداکرنے گیاتھا تومجھے چیف جسٹس پاکستان نے خوشخبری دی ہے کہ ملزم گرفتار ہوگیا ہے۔احمد رضا قصوری نے کہا کہ قصور میں زینب قتل کیس کاملزم گرفتارہوگیا ہے۔ فوٹیج میں جوملزم ہے وہ انکارشتہ دار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :