مانسہرہ میں سی این جی مالکان نے سی این جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا

جمعرات 11 جنوری 2018 16:23

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) مانسہرہ میں سی این جی مالکان نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کر دیا، نئے اضافہ کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 90 روپے مقرر کر دی، عوامی حلقوں نے اے سی مانسہرہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد سی این جی مالکان نے بھی اپنے طور پر سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، گیس کی قیمتوں میں چار تا پانچ روپے فی کلو کے حساب سے من مانہ اضافہ کر دیا گیا ہے، مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں سی این جی اس وقت 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اس اضافہ کی وجہ سے ٹیکسی مالکان اور دیگر پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی مالکان غریب ڈرائیوروں سے روٹی کا نوالہ بھی چھین رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اس من مانے اضافہ کا فی الفور نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :