سعودی عرب ، خفجی میں حادثہ، 3اماراتی شہری جاں بحق، 2زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 11 جنوری 2018 15:49

سعودی عرب ، خفجی میں حادثہ، 3اماراتی شہری جاں بحق، 2زخمی
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 3 باشندے کویت سے وطن واپس ہوتے ہوئے الخفجی میں ٹریفک حادثے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ امارات کی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے والے 2 اماراتی شہری زخمی ہوگئے۔ حادثہ الخفجی کے قریب کویت دمام روڈ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

الامارات الیوم جریدے نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے نام واضح کئے ہیں۔ انکی عمریں 19سے 20برس کے درمیان تھیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد انکے آبائی وطن بھیج دی جائیں گی جبکہ زخمیوں کو دمام کے ہی ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔