سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت چیئرمین آئی ایم ایف سی کیلیے نامزد

آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر2017 کوخالی ہوا تھا، وزارت خزانہ

جمعرات 11 جنوری 2018 15:00

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت چیئرمین آئی ایم ایف سی کیلیے نامزد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) پاکستان نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹرعشرت حسین کو انٹرنیشنل مانیٹری اینڈفنانشل کمیٹی(آئی ایم ایف سی) کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کیاہے جبکہ وزیراعظم کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سفارش پروزیراعظم نے ان کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت حسین مانیٹری اورفنانشل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں،آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر2017 کوخالی ہوا تھا، دیگررکن ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی نامزدگی طلب کی گئی تھی، اس معاملے پر آئی ایم ایف بورڈاتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کریگا۔

متعلقہ عنوان :